Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سراج الحق کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

شائع 02 اپريل 2020 05:27pm

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر شدید تنقید کی ۔

وہ کہتے ہیں پہلے غفلت سے کورونا پھیلایا، اب فنڈز کی تقسیم پر غلط پالیسی بنا رہے ہیں۔  اپوزیشن ملکی مفاد میں مل کر چلنا چاہتی ہے اور حکومت مثبت انداز سے جواب نہیں دیتی۔

 امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق تھلیسمیا کے شکار بچوں سے ملاقات کرنے سندس فاونڈیشن پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے کارکنان کی جانب سے بچوں کو خون کا عطیہ دینے کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 کورونا وائرس کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔  وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس بنا رہے ہیں، پہلے 1200 ارب کی تقسیم کا عمل تو مکمل کر لیں۔

سینیٹر سراج الحق نے اپیل نے عوام سے بھی اپیل کی کہ تھلیسمیا کے شکار بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔ مشکل وقت سے نکلنے کیلئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔